شہر میں قائم پلازوں میں غیر اخلاقی سرگرمیاں باعث تشویش ہیں، ترجمان جے یوآئی کوئٹہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے اختر محمد روڈ، سرکی روڈ، ملک گل حسن اسٹریٹ اور فقیر محمد روڈ کے پلازوں میں غیر اخلاقی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہ عوام کی بار بار شکایت کے باوجود عملی طور پر مخرب اخلاق افراد کے خلاف کاروائی نہ کرنا عوام کو اشتعال دلانے کے مترادف ہے، اس حوالے سے حدودی تھانہ کردار اداکرے، یاان افراد کی نشاندہی کرے جو ان کی گرفت سے بالاتر ہیں، جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے کہا کوئٹہ شہر دین دار مسلمانوں کا مسکن ہے وہ قطعاً اس قسم کی غیر اخلاقی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے سکتے، انہوں نے کہا کہ یہاں چند پلازوں میں غیر مقامی لوگ آکر کرایہ پر کمرے لے کر غیر اخلاقی سرگرمیوں کیلئے استعمال کرتے ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق اس میں بعض سرکاری افراد بھی ملوث ہیں کیوں کہ ان کا ان پلازوں آنا جانا رہتا ہے۔ علاقے میں نحوست کے باعث دین مسلمانوں میں کافی تشویش پائی جاتی ہے اگر یہ سلسلہ نہ روکا گیا تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔


