اخباری صنعت پرکوئی نیا ٹیکس یا ڈیوٹی نہیں لگائیں گے، وزیر اعظم

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اخباری صنعت کو مشکلات اور بحران سے نکالنے کے لیے پیکج کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں وزیراعظم سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اخباری صنعت کو مشکلات اور بحران سے نکالنے کے لیے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے 30 جون تک سابق حکومت کے تشہیری واجبات ادا کرنیکی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے، سیاسی انتقام سے ملک کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ وزیراعظم نے وفدکو یقین دہانی کرائی کہ مہنگائی کے تناسب سے تشہیری نرخ میں مناسب اضافہ کریں گے، بجٹ میں اخباری صنعت پرکوئی نیا ٹیکس یا ڈیوٹی نہیں لگائیں گے، اخباری صنعت کو بحران سے نکالنے کے لیے اضافی ریلیف بھی فراہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں