صوبائی الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے فوج اور رینجرز طلب کرلی
کراچی (انتخاب نیوز) صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے صوبے کے 14 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کیلئے فوج اور رینجرز کو طلب کرلیا۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے ڈی جی رینجرز کو مراسلہ ارسال کیا جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ 26جون کوشیڈول ہے۔ مراسلے کے مطابق بلدیاتی انتخابات کیلئے 9290 سے زائد پولنگ اسٹیشنز بنائے جانے ہیں، فوج اور رینجرز کے اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات ہوں گے۔ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ حساس ترین پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔
Load/Hide Comments


