نوشکی تا چاغی سڑک کی ناقص تعمیر، متعلقہ حکام کی چشم پوشی، عوامی حلقوں میں تشویش

نوشکی (انتخاب نیوز) نوشکی ٹو چاغی روڈ کی ناقص تعمیر قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان بروقت ایکشن نہ لیا گیا تو دو ارب کی لاگت سے تعمیر ہونے والا روڈ عوام کیلئے درد سر بن جائیگی۔ زاروچہ اور عیسیٰ چاہ کے قبائلی معتبرین نے وفاقی اور صوبائی حکومت کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے نوشکی ٹو چاغی روڈ پر ناقص میٹریل کے استعمال اور جلد بازی میں تعمیر سے دو ارب سے زیادہ لاگت سے تیار ہونے والی سڑک پر صرف لوکل بجری ڈال کر تار کول ڈال کر سڑک بنائی جارہی ہے، زارو سے چاغی کی جانب سڑک کی تعمیر کے شروعات میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا آغاز ہوچکا ہے، پاک پی ڈبلیو ڈی، ڈپٹی کمشنر نوشکی ضلع کے ایریا میں ٹھیکیدار کی کرپشن پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ اس سے قبل اس سڑک پر چیف سیکرٹری کی ہدایت پر ہر 10 دن میں اس کی انسپیکشن ہوتی رہی۔ موجودہ ڈپٹی کمشنر اور ایکسین عوام اور سرکار کے اربوں روپے کی خطیر رقم کو ضائع کرنیوالوں سے چشم پوشی اختیار کئے رکھی۔ علاقے کے نوجوانوں نے ملکر قوم کے اس اہم ترین اثاثے کے تحفظ کیلئے کام کی نگرانی شروع کردی ہے۔ زیر نظر تصاویر اور ویڈیوز میں اس اہم اور بارڈر کے ساتھ ساتھ بننے والے سڑک کے میٹریل اور اس پر جاری کام کی معیار کے ثبوت موجود ہے۔ نوشکی میں سرکاری اسکیمات میں اس بڑے کرپشن کے سامنے آنے سے عوام میں سخت غم و غصہ پائی جا رہی ہے۔ نوشکی سٹی سے دور ریگستانی علاقے کی ویرانی سے ٹھیکیدار بھرپور فائدہ لے رہا ہے اور پاک پی ڈبلیو ڈی اور ڈی سی اس کرپشن پر مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں حکومت نوٹس لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں