ق لیگ چھوڑ دی، مستقبل کی سیاست کا فیصلہ مونس الٰہی کیساتھ کروں گا، حسین الٰہی
لاہور (انتخاب نیوز) مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے چھوٹے بھائی چوہدری وجاہت کے صاحبزادے حسین الٰہی نے ق لیگ چھوڑ دی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری حسین الٰہی نے اپنے بیان میں کہا کہ ق لیگ کے ساتھ اپنا سیاسی سفر ختم کررہا ہوں، ہمیشہ یہ ہی کہا ہے میرے لیے میرا ملک سب سے پہلے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس جماعت میں نہیں رہ سکتا جو شہباز شریف کو سپورٹ کرتی ہے۔ حسین الٰہی نے کہا کہ مستقبل کی سیاست کا فیصلہ مونس الٰہی کے ساتھ کروں گا۔
Load/Hide Comments


