خون رستا بلوچستان! ایک ہفتے میں 179 ٹریفک حادثات، 51 افراد جاں بحق،289 زخمی
کوئٹہ (انتخاب نیوز)بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار 2022 خون کے پہلے ہفتے کے دوران پیش آنے والے حادثات ۔بلوچستان کے خونی شاہراہوں پر موت کا رقص جاری یکم جون 2022 سے 8 جون تک بلوچستان کے مختلف شاہراہوں پر 179 حادثات رونما ہوے ہیں جن میں 289 افراد زخمی اور 51 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ یہ صرف ایک ہفتے کے دوران پیش آنے والے حادثات ہیں۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ، مستونگ، قلات، سوراب، خضدار، لسبیلہ، وندر، حب، میں 86 حادثات رونما ہوئے ہیں 150 افراد زخمی اور 9 افراد جاں بحق۔ جبکہ قلعہ سیف اللہ، ڑوب، شیرانی، میختر، ذیارات، ہرنائی،پشین، سرانان، یارو، چمن، لورالائی، ان علاقوں میں 67 ٹریفک حادثات پیش آئیں اور 91 افراد زخمی 28 افراد جاں کی بازی ہار گئے، قلعہ سیف اللہ مسافر وین کا حادثہ جو کئی گھروں کے ایک سے زائد افراد نگل گیااور ان اموات میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد بھی شامل ہیں۔ سبی، بولان، مچھ، بارکھان، جعفرآباد، ڈیرہ موراد جمالی، ڈہرہ اللہ یار، نوتال، بختیارآباد، 18 حادثات میں 33 افراد زخمی اور 7 لوگ جاں بحق ہو گئے۔ تربت، پنجگور، آپسر، گوادار، 5 حادثات پیش آئیں اور 6 لوگ زخمی ہوگئے 6 افراد جاں بحق ہوئے۔ نوشکی، نوکنڈی، دالبندین، 3 حادثات میں 9 افراد زخمی اور 1 شخص جاں بحق۔جاں بحق ہونے والے افراد میں 7 خواتین ہیں اور 8 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔


