بھارتی شہر کانپور میں توہین نبیؐ کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر پولیس ٹوٹ پڑی
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں نبی کریمؐ کی شان اقدس میں گستاخی کیخلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں پرپولیس نے بدترین تشدد کیا۔ بھارتی شہرکان پور میں نبی کریمؐ کی شان اقدس میں گستاخی کیخلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں پرانتہاپسند پولیس ٹوٹ پڑی۔ مسلمان نوجوانوں کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا اورمتعدد کوگرفتارکرلیا۔ سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد پولیس اہلکارمسلمان نوجوان پرتشدد کررہے ہیں اور گھیسٹتے ہوئے لے کرجارہے ہیں۔ نوجوان کوبچانے کے لئے آنے والی خواتین سے بھی پولیس والوں نے بدتمیزی کی اور دھکے دئیے۔ بھارت کی ہندو انتہاپسند حکمران جماعت بی جے پی کے ارکان مسلمانوں کیخلاف مسلسل اشتعال انگیز اورنفرت پرمبنی بیانات دے رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


