کراچی، گیارہ سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار کرلیا گیا
کراچی (انتخاب نیوز) شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں گیارہ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ لیاقت آباد پولیس نے گیارہ سالہ کمسن بچی سے زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا، ملزم عاطف نے بک شاپ پر آئی بچی کے ساتھ زیادتی کی جبکہ واقعہ کی ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس کے مطابق ملزم ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر متعدد بار بچی کو بلیک میل کرتا رہا۔ بچی کے والد شکیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


