کاغذ کی قیمتوں میں اضافہ، کاپیاں، رجسٹر مہنگے، اخباری صنعت کو بھی شدید دھچکا
فیصل آباد (انتخاب نیوز) ملک بھر میں کا غذ کی قیمتوں میں کئی گنا اضا فہ کا پیا ں،رجسٹر مہنگے ہو نے کیسا تھ ساتھ اخبا ری صنعت کو بھی شدید دھچکا ملک بھر میں کا غذ کی قیمتو ں میں کئی گنا اضافہ ہو نے سے جہا ں کا غذ کی قلت سر اٹھا نے لگی ہے وہا ں پر درسی کتب،کا پیاں،رجسٹر مہنگے ہو نے کیسا تھ ساتھ اخبا ری صنعت کو بھی شدید دھچکا لگا ہے فیصل آباد سمیت ملک بھر سے شا ئع ہو نیوالے کئی مقا می اخبا را ت اخراجات پورے نہ ہونے پر بند ہونے لگے ہیں۔ فیصل آباد کے اخبار مالکان نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کاغذات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر اخبار کی سرکولیشن کم کردی ہے۔ فیصل آباد سے شائع ہونے والے مقامی اخبارات 100 سے 150 کے قریب پرنٹ ہوتے ہیں، تمام اخبارات نے صرف اہم سرکاری دفاتر کے علاوہ باقی تمام نجی اور سرکاری دفاتر کے اخبار بند کردیئے ہیں جبکہ قومی اخبارات نے بھی اپنے صفحات کم کردیئے ہیں اخبار مالکان کا کہنا ہے کہ کاغذ کی قیمتوں میں اضافے کیساتھ ساتھ دیگر میٹریل کی قیمتیں بڑھنے سے اخراجات پورے نہیں ہوتے جس کی وجہ سے اخبارات کی صنعت بری طرح متاثر ہورہی ہے اور اس سے وابستہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ بے روزگاری کا شکار ہورہے ہیں۔ اخبار مالکان نے کاغذ کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔


