نیپرا کی بجلی کی قیمت میں 3 روپے 99پیسے اضافے کی منظوری
اسلام آباد(انتخاب نیوز)نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 99 پیسے اضافے کی منظوری دے دی، اتھارٹی نے مہنگی بجلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، یہ اضافہ جون کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ریگولیٹری کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، تاہم یہ اضافہ کراچی کے صارفین کے لیے قابل عمل نہیں ہے۔نیپرا کے ترجمان نے وضاحت دی تھی کہ ٹیرف میں اضافہ صارفین پر اثر انداز نہیں ہوگا کیونکہ یہ ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی (ٹی ڈی ایس) کا حصہ بنے گا جو قومی یکساں ٹیرف کی وجہ سے حکومت کی جانب سے بجٹ سے باہر ادا کی جائے گی۔ادھر، ماہانہ بلوں میں شامل ہونے والے بجلی کے چارجز میں 46.77 فیصد حیران کن اضافے کے حوالے سے تمام شعبوں کے ماہرین نے اتفاق ہے کہ اس کا اثرسارے عوام پر پڑے گا۔


