یمن مسئلہ،ایران کے ہاتھ کاٹنے تک سیاسی حل ممکن نہیں،یمنی وزیراعظم

صنعاء یمنی وزیراعظم معین عبدالملک نے کہا ہے کہ جب تک ایران کے ہاتھ نہیں کاٹ دیے جاتے اْس وقت تک یمن میں کوئی بھی سیاسی حل ہر گز پائیدار نہیں ہو گا۔ ایران کی جانب سے مداخلت اور باغیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی کا سلسلہ روکنا ہو گا۔ اس کے علاوہ تہران کی جانب سے اپنے ایجنڈے پورے کیے جانے اور عالمی برادری کو بلیک میل کرنے کے مقسد سے یمن کا استعمال بند کیے جانے کی ضرورت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی وزیراعظم نے زور دیا کہ جب تک ایران اپنے دشمنانہ برتاؤ پر مْصر ہے اْس وقت تک یمن میں امن کو یقینی نہیں بنایا جا سکے گا۔ ایران اپنے خطرناک مقاصد کے لیے حوثی ملیشیا کو استعمال کر رہا ہے۔ ان مقاصد کا مرکزی ہدف یمن اور خلیج کے علاوہ بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں بین الاقوامی جہاز رانی کی سیکورٹی کو نشانہ بنانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں