ماشکیل، زیرو پوائنٹ کی بندش سے مقامی مزدور طبقہ شدید متاثر

ماشکیل (انتخاب نیوز) سیاسی و سماجی رہنما میر حاجی عزیز حسنی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ماشکیل زیرو پوائنٹ کی بندش سے علاقے کا مزدور طبقہ شدید متاثر ہے ایک سال سے زائد عرصے سے زیرو پوائنٹ بند ہے جس سے نا صرف علاقے کے مزدور بلکہ کاروباری حضرات کی مشکلات میں اضافہ ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ دیگر سرحدی علاقوں میں زیرو پوائنٹ کھلے ہیں لیکن ماشکیل زیرو پوائنٹ کو بند کر دیا ہے جو کہ علاقے کے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے انہوں نے کسٹم کلکٹر و دیگر متعلقہ حکام سے ماشکیل زیرو پوائنٹ کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں