حب میں پولیس مقابلے میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

حب (انتخاب نیوز) حب کے علاقہ زہر ی اسٹریٹ میں پولیس مقابلہ ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہو گیا،نعش او ر زخمی کو حب اسپتال منتقل کردیا گیا اس حوالے سے SHOحب سٹی کے مطابق منگل کی شام کو حب کے علاقے زہری اسٹریٹ میں پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے محمد مگسی نامی ملزم جاں بحق جبکہ عطاء محمد زخمی ہو گیا نعش اور زخمی کو جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں