محکمہ قانون پنجاب کا اسپیکر کے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ
لاہور (انتخاب نیوز) محکمہ قانون پنجاب نے اسپیکر کے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر کے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے رویے کے باعث کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اختیارات محدود کرنے کے لیے محکمہ قانون نے سمری تیار کرلی ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اسمبلی کے رولز آف بزنس میں آرڈیننس کے ذریعے ترامیم کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کے معاملے پر بحران جاری ہے، دو روز ہو گئے، اسمبلی میں صوبائی بجٹ پیش نہ کیا جاسکا۔ اسپیکر پرویز الٰہی اور اپوزیشن ارکان اپنے مطالبے پر قائم اور حکومت اپنے مو¿قف پر ڈٹی ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments


