کھیر تھر کینال میں پانی کی کمی، پانی کی چوری سے زمیندار اور کاشتکار پریشان

اوستہ محمد (انتخاب نیوز) کھیر تھر کینال میں پانی کی کمی وارہ کینال میں کھیر تھر کینال سے غیر قانونی پانی دینے سے کھیر تھر کینال کے زمیندار اور کاشتکار سخت پریشان۔علاقہ غیر آباد اور بنجر ہونے لگا زمیندار ایسوسی ایشن کی وفت کی چیف انجینئر سے ملاقات تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد زمیندار ایسوسی ایشن کے وفد کی سردار زادہ میر فیصل خان جمالی کی قیادت میں چیف انجینئر سکھر بیراج سید سردار علی شاہ سے پانی کے مسئلے پر ملاقات کی اور انبکو کھیر تھر کینال سے وارہ کینال کو غیر قانونی پانی کی فراہمی سے کھیر تھر کینال کے زمینداروں اور کاشتکارں کے در پیش مثال سے آگاہ کیا اور کہا کہ ہمارا علاقہ بنجر اور غیر آباد ہو رہا ہے اگر مسئلے کو حل نہ کیا گیا اور کھیر تھر کینال کا منظور شدہ پانی فراہم نہ کیا گیا تو سخت احتجاج کرنے کو کہا اس موقع چیف انجینئر سید سردار علی شاہ نے ان کے مسئلے کو سنجیدگی سے سنا اور انہیں باور کرایا کہ وہ کھیر تھر کینال کے پانی کا کوٹہ پورا دیں گے بلوچستان کے زمیندار بھی ہمارے بھائی ہیں اور انشا اللہ اس مسلئے کو حل کریں گے پانی کی فراہمی اور کھیر تھر کینال میں پانی کی کمی کو دور کرنے کی کوشش کریں گے چیف انجینئر سید سردار شاہ نے ملاقات کرنے والے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ جلد کھیر تھر کینال میں پانی کو بڑھا دیا جائے گا اور وارہ کینال کے حوالے سے بلوچستان اور سندھ کے ایریگیشن سیکرٹریز کے ساتھ مل کر معاملے کو حل کیا جائے گا وفد میں میر مظفر خان جمالی میر ندیم خان جمالی جمیل خان رند بگن خان جمالی حاکم علی جمالی عبدالخالق کھوسہ خالد عمر کھوسہ جہانزیب عمرانی ہریش کمار خیر بخش لاشاری اور سندھ آبادگار بورڈ کا وفد بھی شامل تھے اس موقع پر زمیندار ایسوسی ایشن نے میر فیصل خان جمالی کی کاوشوں کی تعریف کی کہ ان کو زمینداروں کا احساس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں