سابقہ حکومت نے اپنے مفادات کی خاطر معیشت کو تباہ کیا، مولانا واسع

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے ملک میں جمہوریت کے لئے جمعیت علمائے اسلام سمیت دیگر جماعتوں نے بہت قربانیاں دی ہیں ملک کو اقتصادی طور پر مضبوط کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں اور اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ پرویز مشرف ہو یا کوئی اور کو آئین پاکستان کے تحت ہی ڈیل کیا جائے۔انکی صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں اگر کوئی خود کو پاکستان کا شہری سمجھتا ہے تو وہ قانون اور آئین سے کبھی نہیں بھاگے گا۔ہم اگر پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں تو یہی آئین، پارلیمنٹ کی بالادستی اور قانون ہی اسکی ضمانت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کے سینئر رہنماں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا مولانا عبدالواسع نے کہا ہے اس ملک میں جو بھی فیصلے ہوں گے وہ آئین اور قانون کے رو سے ہوں گے، یہی واحد راستہ ہے۔آئین پاکستان ہر شہری کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے اور اسی آئین کے تحت ہر شہری سے سوال کا حق حاصل ہے۔کسی پاکستانی شہری کو ملک آنے سے کوئی نہیں روک سکتا لیکن وہ شہری بھی آئین و قانون کو مانے گا اور اس پر عمل کرنے کا پابند ہوگا انہوں نے کہا کہ اسی متفقہ دستاویز یعنی آئین پاکستان کو بچانے کیلئے اے این پی کے قائدین نے بالخصوص اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے بالعموم جلاوطنیاں برداشت کیں۔ تمام تر مصیبتوں اور مشکلات کے باوجود ہم پاکستان اور آئین پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی نے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اس ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ آئین سے بالاتر کوئی نہیں، وہ فرد واحد ہو یا کوئی ادارہ۔ کسی فردواحد یا مخصوص ادارے کی مرضی سے اس ملک کو نہیں چلایا جاسکتا انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بحرانوں سے دوچار ہے اور سابقہ حکومت نے معیشت کو مضبوط نہیں کیا بلکہ اپنے مفادات کی خاطر معیشت کو تباہ کیا ہمیں عوام کی تکلیف کا احساس ہے مگر اس وقت ملک کی معاشی حالات کو ٹھیک کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں