افغان پولیس نے حجاب نہ پہننے والی خواتین کو جانوروں سے تشبیہ دے دی

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان پولیس نے حجاب نہ پہننے والی خواتین کو جانوروں سے تشبیہ دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہر قندھار میں مختلف عوامی مقامات پر ایسے پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں جن پر درج ہے کہ وہ مسلمان خواتین جو حجاب نہیں کرتیں وہ جانوروں کی طرح نظر آنے کی کوشش کررہی ہیں۔ پوسٹرز قندھار کی دکانوں، کیفے اور مختلف مقامات پر آویزاں کیے گئے ہیں جن میں برقع پہنی خواتین کوبھی دکھایا گیا ہے۔ افغان عہدیدار کی جانب سے بھی اس قسم کے پوسٹر لگانے کی تصدیق کی گئی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ حجاب کی پابندی نہ کرنے والی خواتین کے اہلخانہ کو ایسے پوسٹرز کی مدد سے آگاہ کیاجارہا ہے۔ عہدیدار کے مطابق حکم کی تعمیل نہ کرنے والی خواتین کے رشتے دار مردوں کو آگاہ کردیا جائے کہ انہیں سرکاری ملازمتوں سے معطل کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں