اسرائیلی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ، اگلے ہفتے ووٹنگ ہوگی
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اور وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق اگلے ہفتے اسرائیلی پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہوگی جس کے بعد لیپڈ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ یاد رہے کہ لیپڈ اور بینیٹ نے جون 2021ء میں دو سال کے سیاسی تعطل کے بعد ایک غیر متوقع اتحاد قائم کیا تھا، جس سے سابق وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے ریکارڈ 12 سالہ دور حکومت کا خاتمہ ہوا تھا۔ تاہم اقتدار میں آنے کے بعد دائیں بازو کی مخلوط حکومت شروع سے ہی کمزور تھی۔ اطلاعات کے مطابق ملکی پالیسی پر مختلف رائے رکھنے والے 8 دھڑوں پر مشتمل یہ اتحاد اس وقت ٹوٹنا شروع ہوا جب مٹھی بھر اراکین نے اس اتحاد کو ترک کر دیا۔
Load/Hide Comments


