عمران خان چار سال کی چوری اور کرپشن عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا پول کھل چکا ہے، عمران اور سابق چیئرمین نیب کو جیل میں ہونا چاہیئے۔ اس مافیا نے چند ہیروں کے عوض ملکی مفاد کو بیچا، پونے چار سال انہوں نے قانون اور انصاف کی دھجیاں اڑائیں، عمران صاحب دو جھنڈے رکھ کر آپ روئیں، پیٹیں یا چیخیں، سب کچھ سامنے آچکا ہے۔ منگل کو عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام نے آپ کو مسترد کردیا ہے، آپ کی چار سال کی چوری، کرپشن اور نالائقی عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب، ایف آئی اے اور وزیراعظم کی کرسی استعمال کر کے بھی عمران نیازی اپنے لگائے گئے الزامات ثابت نہیں کرسکے، سرکاری ریکارڈ اور اختیار ہونے کے باوجود آپ ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پونے چار سال جعلی احتساب کا بیانیہ چلایا جو ناکام ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے جھوٹیمقدمات بنا کر بھی عمران صاحب آپ ناکام ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے پاس گئے لیکن وہاں سے بھی منہ کی کھانا پڑی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران صاحب! بنی گالہ میں دو جھنڈوں کے درمیان بیٹھ کر انقلاب نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ ہیرے لے کر فیکٹریوں کے گیٹ کھلوانے والے کو نیب ترامیم یاد آ گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں