نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس 22 جون کوئٹہ میں منعقد ہوگا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا دو روزہ اجلاس 22 جون کو صبح 10 بجے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی صدارت میں محمد شہی ہاؤس ایوان قلات میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں مرکزی کابینہ سمیت مرکزی کمیٹی کے اراکین شرکت کریں گے۔ اجلاس میں سیاسی و تنظیمی مسائل قومی و صوبائی اسمبلی کی حلقہ بندیوں، بلدیاتی انتخابات، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور نئی وفاقی حکومت، پنجاب اور کوئٹہ و لسبیلہ کے بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی سمیت دیگر تنظیمی و سیاسی امور زیر بحث ہونگے۔ تمام اراکین مرکزی کمیٹی و کابینہ اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں