بلوچستان حکومت کا بجٹ میں 28 سو سے زائد نئی ملازمتیں دینے کا اعلان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران 28سو سے زائد نئی ملازمتیں دینے کا اعلان کردیا۔ صوبائی وزیر خزانہ سردارعبدالرحمن کھیتران نے مالی سال2022-23ءکا بجٹ ایوان میں پےش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے آئندہ املی سال 2022-23میں بلوچستان کے نو جوانوں کے لےے روزگار کے مواقع پےد ا کرنے کے لےے مختلف محکموں میں 2850 نئی اسامےاں تخلےق کی گئی ہیں۔
Load/Hide Comments


