اکاﺅنٹس کمیٹی کی پی ایس او کے سابق ایم ڈی اور جی ایم کے ریڈ وارنٹ جاری کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پبلک اکاونٹس کمیٹی نے پاکستان اسٹیٹ آئل کے سابق ایم ڈی اور جنرل منیجر کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ کرپشن کرکے بھاگے ہیں، ان کی جائدادوں کی تفصیلات لے کر آئیں، ان لوگوں کے اثاثہ جات کی تفصیلات چیک کرکے نیب کو فراہم کی جائیں۔ بدھ کو پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی صدارت میں ہوا، جس میں پی ایس او کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی سے متعلق 56 ارب روپے کے خلاف ضابطہ معاہدوں پر بحث ہوئی۔ اجلاس میں سیکرٹری پٹرولیم نے کمیٹی کو بتایا کہ نعیم یحییٰ میر سابق ایم ڈی پی ایس او، سینئر جنرل منیجر ذوالفقار جعفری نے خلاف ضابطہ معاہدے کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں