بنگلادیش میں طوفانی بارشوں سے مزید 32 افراد جاں بحق، 3 لاکھ متاثر
ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش میں ایک ہفتے سے جاری بارشوں نے تباہی مچادی۔ مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بارشوں کی وجہ سے تقریبا 3 لاکھ افراد شیلٹرز میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ اب بھی لاکھوں افراد سیلابی پانی میں پھنسے ہیں۔ سلہٹ ریجن میں 122 سال میں اب تک کی بدترین سیلابی صورتِ حال کا سامنا ہے۔بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جس میں آرمی اور نیوی اہل کار بھی حصہ لے رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


