سان فرانسسکو میں ٹرین میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، دوسرا زخمی

سان فرانسسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے شہر سان فرانسسکو کی ٹرین میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ امریکی خبر رساں ادارے نے کیسٹرو قصبے کے سپروائز رفائل مینڈلمین کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ گذشتہ روزکیسٹرو قصبے کے قریب پیش آیا۔سان فرانسسکو کی سپروائزر مائرنا میلگر نے کہا کہ مسلح شخص نے کسی بات پر تلخ کلامی کے دوران مخالف فریق پر فائرنگ کر دی جس کے باعث ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار وں نے موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمی شخص کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں