جعلسازی میں ملوث ملزم لیاری سے گرفتار، متعدد مہریں، دستاویزات برآمد
کراچی (انتخاب نیوز) پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آگرہ تاج کالونی لیاری سے جعلسازی میں ملوث ملزم منظور احمد عرف لاکھا کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے 3 درجن سے زائد سرکاری وغیر سرکاری اداروں کی مُہریں، 6 درجن سے زائد اسلحہ کے ممنوعہ، غیر ممنو عہ لائسنس، ایک عدد 30 بور پستول، ایک عدد 38 بور ریوالور، 7 ایم ایم کے 60 راؤنڈ اور 32 بور کے 20رائونڈ بھی برآمد کئے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ سرکاری وغیر سرکاری اداروں کے اہلکاروں سے ملکر جعلی لائسنس، دفعہ 144کے دوران اسلحہ اٹھانے کا اجازت نامہ، ڈپلیکیٹ لائسنس، جعلی سیکنڈ اونرشپ، برتھ سرٹیفیکیٹس، ڈومیسائل وغیرہ بنانے میں ملوث تھا، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، گرفتار ملزم کو بمعہ برآمد شدہ اسلحہ و ایمونیشن اور مسروقہ سامان کے ہمراہ مزید قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔


