نیلم منیر نے اپنی منگنی سے متعلق خود ہی حقیقت بتا دی

کراچی (انتخاب نیوز) خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے اپنی منگنی سے متعلق خود ہی حقیقت بتا دی۔ حال ہی میں اداکارہ نیلم منیر نے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بھی گفتگو کی۔ گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر دعوی کیا جا رہا تھا کہ اداکارہ نے منگنی کرلی ہے لیکن پھر انہوں نے انسٹاگرام پر واضح کیا کہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ نیلم منیر نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ میں جو انگوٹھی پہنتی ہوں، اس کو دیکھ کر لوگوں نے میری منگنی کے بارے بات کی۔اداکارہ نے کہا کہ اب میں نے سوچا کہ اپنے مداحوں کو واضح کر دوں کہ میں سنگل ہوں۔نیلم منیر نے اپنے جیون ساتھی میں خوبیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک ایسا ساتھی چاہوں گی جو خیرات پر یقین رکھے اور وہ ایک مہربان انسان ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں