تیونس، سابق وزیراعظم حمادی الجبالی منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار

تیونس (مانیٹرنگ ڈیسک) تیونس کے سابق وزیراعظم حمادی الجبالی کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ تیونس میں معروف سیاسی جماعت حرکتہ النھضتہ کے سابق رہنما اور سابق وزیراعظم حمادی الجبالی کو منی لانڈرنگ کے الزام میں سوسہ شہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حمادی الجبالی 2011 سے 2013 تک تیونس کے وزیر اعظم تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں