ایران کے جنوبی علاقوں میں 5.6 شدت کا زلزلہ، گہرائی 22 کلو میٹر ریکارڈ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے جنوبی صوبہ ہرمزگان میں چارک بندرگاہ کے قریبی علاقوں میں 5.6 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔سرکاری ٹی وی نے ہفتہ کے روز بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 7 منٹ(8بجکر 37 منٹ پاکستانی وقت)پر آیا اور اس کا مرکز جزیرہ کیش سے 25 کلومیٹر اور چارک بندرگاہ سے23 کلومیٹر کی دوری پر 22 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں