بلوچستان کو اسکیمات کی منظور ی نہیں،معاشی نظم کی ضرورت ہے، ظہور بلیدی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی اے پی کے رکن میر ظہور بلیدی نے کہا کہ بجٹ صر ف اعداد وشمار نہیں بلکے صوبے میں مالی ڈسپلن، آمدنی،اخراجات اور اجتماعی ترقی کے اقدامات کا نام ہے 612ارب روپے کا بجٹ سن کر تو اچھا لگتا ہے لیکن اگر سوئی گیس کے بقایا جات حاصل نہیں ہوئے تو اس میں 526ارب روپے کے محاصل میں سے 103ارب روپے کم ہوجائیں گے جس کا براہ راست اثر پی ایس ڈی پی اور عوامی ترقی پر ہوگا۔ اس صورتحال میں جو طاقت ور ہوگا وہ اپنے فنڈز ریلیز کروا لیگا اور کمزور کو فنڈز نہیں ملیں گے اور یکسا ں ترقی کا مقصد فوت ہوجائیگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان ترقی، صحت، تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولیات کے معاملے میں پیچھے رہ گیا ہے ہمیں صرف اسکیمات کی منظور ی نہیں بلکہ انکے اجتماعی فوائد پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے بلوچستان کو معاشی نظم کی ضرورت ہے امید وزیراعلیٰ اور حکومت اس پر توجہ دیں گے اور بجٹ صرف ٹھیکے یا ٹینڈر نہیں بلکہ اسکے اثرات عوا م تک بھی پہنچیں گے بعدازاں ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل نے اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں