بلاول سمیت سندھ کے ارکان قومی اسمبلی کا کورونا ٹیسٹ کافیصلہ

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت سندھ سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ارکان اسمبلی کے کورنا ٹیسٹ کرنے کی ہدایت موصول ہوگئی ہیں جس کے بعد سندھ کے ارکان قومی اسمبلی کو ڈپٹی کمشنرز نے ٹیسٹ کیلئے بلانا شروع کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے پہلے کورونا ٹیسٹ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں