نیشنل ایکشن پلان میں بلوچستان کا کردار بحال کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں سابقہ حکومت کی مبینہ غفلت پر پلان میں بلوچستان کا کردار بحال کرنے کا فیصلہ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں گزشتہ 4برسوں میں جب پی ٹی آئی اقتدار میں تھی نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ میں بلوچستان کے کردار کو نظرانداز کیا گیا جس کی وجہ سے بلوچستان سمیت ملک بھر میں تخریب کاری کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں قانونی عدالتی پولیس اور مدرسہ میں اصلاحات،نفرت انگیزلیٹریچر پر پابندی، ہتھیاروں سے پاک کرنے اور سول سیکورٹی اداروں کو خصوصی تربیت دینا تھی لیکن بد قسمتی سے بلوچستان کے سطح پر ایسا نہیں ہوا۔
Load/Hide Comments


