لاک ڈاؤن کا 45واں روز 256دکانیں سیل، 25 افراد گرفتار


کوئٹہ:بلوچستان میں لا ک ڈاؤن 45ویں روز میں داخل ہو گیا، ضلعی انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی پر گزشتہ روز 256 دکانیں سیل، 25 افراد گرفتار، 125 گاڑیوں کا چالان کیا گیا۔. لاک ڈاون کے باعث مارکیٹں،شاپنگ مالز تجارتی مراکز بدستور بند ہیں پیکنک پوائنٹس، تربیتی مراکز بیوٹی پالرزبھی مکمل طور پر بند ہیں دفعہ 144کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی برقرار ہے مگر شہریوں کی جانب سے لاک ڈاون کی کھلے عام خلاف ورزیاں جاری ہیں میڈیکل اسٹور ز، کریانہ،سبزی،فروٹ،زرعی اور تعمیراتی شعبے کے مراکز کو لاک ڈاون سے مثتثنی قرار دیا گیا ہے سحر و افطار پر ریسٹورینٹس کو ٹیک اوئے سروس کی ہدایت کی گئی ہے لاک ڈاون سے مثتثنی دکاندار ماسک،دستانیاور سینیٹائیزر استعمال کرنے کے پابند ہوں گے ضلعی انتظامیہ کی جانب دی گئی ایس او پیریز پر عمل در آمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی بین الضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی تاحال برقرار ہے