بھارتی حکومت نے سدھوموسے والا کا آخری گانا یوٹیوب سے ہٹوا دیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی مودی حکومت نے قتل ہونے والے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کا آخری گانا ایس وائی ایل یوٹیوب سے ہٹادیا۔سدھو موسے والا کا آخری گانا ایس والی ایل ان کے مرنے کے بعد 23 جون کو یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا تھا، اور اس گانے کو اب تک 2 کروڑ 78 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ سدھو موسے والا کے گانے میں سکھوں کے حقوق دینے کا مطالبہ بھی تھا، جس پر بھارتی حکومت نے شکایت درج کروا کر اس گانے کو بھارت میں یوٹیوب سے ہٹوا دیا۔ بھارت کے ناظرین ایس وائی ایل گانا یوٹیوب پر نہیں دیکھ سکتے، تاہم پاکستان اور دیگر ممالک میں یہ گانا دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں