آگے بڑھنے کیلئے ناگوار باتوں کو نظر انداز کرنا پڑتا ہے، شلپا شیٹھی
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے فلم انڈسٹری میں آگے بڑھنے کیلئے بہت سی ناگوار باتوں کو نظر انداز کرنا پڑتا ہے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹی نے حال ہی میں بالی ووڈ فلم نکمما سے بڑی سکرین پر دوبارہ قدم رکھا ہے۔شہرت کی خرابیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ شلپا شیٹی نے کہا کہ شہرت تھوڑی مشکل ہو سکتی ہے کیونکہ دو روپ ہوتے ہیں ایک آپکی ذاتی زندگی اور دوسری پروفیشنل۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی چیزیں ہیں جو فلم انڈسٹری میں ناگوار گزرتی ہیں اس پربھی خاموش رہنا پڑتا ہے کیونکہ اگر آپ ایسا نہ کریں تو انڈسٹری میں آگے بڑھنے میں بہت مشکل ہوتی ہے۔
Load/Hide Comments