5 پاکستانی عازمین حج کی سعادت سے قبل ہی انتقال کرگئے، مکہ میں تدفین

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے والے 5 پاکستانی عازمین انتقال کرگئے۔پاکستان حج انتظامیہ کے مطابق انتقال کرنے والوں میں سوات کے فضل علی، لاہور کے حافظ صدیق، پشین کے سید خیر محمد شامل ہیں جن کی تدفین مکہ مکرمہ میں کر دی گئی ہے۔حج انتظامیہ کے مطابق کراچی کی خاتون نجم النساء اور جنوبی وزیرستان کے رہائشی علاؤالدین کی تدفین مدینہ منورہ میں کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں