نادرا آفس کے انچارج کے ناروا رویے کا نوٹس لیا جائے، اہالیان سوراب

سوراب (انتخاب نیوز) نادرا آفس سوراب کے عملے نے عوام کو سروس فراہم کرنے کے بجائے عوام کا جینا حرام کیا ہوا ہے، اہالیان سوراب۔ واضح رہے کہ نادرا آفس سوراب کے انچارج کا رویہ لوگوں کیساتھ غیر مناسب ہے۔ لوگوں کو معلومات فراہم کرنے پر ڈانٹ ڈپٹ کرنا معمول ہے۔ دوپہر 1 بجے کے بعد نادرا آفس میں کسی کا کوئی بھی کام سرانجام نہیں دیا جاتا، ٹوکن مخصوص لوگوں میں بانٹ کر عام عوام کو ب فارم بنانے کے لیے بھی ہفتوں ذلیل ہونا پڑتا ہے۔ سوراب نادرا آفس وہ واحد آفس ہے جہاں عوام کو مختلف طریقوں سے ذلیل کیا جاتا ہے اور تو اور نادرا آفس سوراب کے چپڑاسی کا بھی عوام سے رویہ غیر مناسب ہے۔ جب سے موصوف نے چارج سنبھالا ہے اہالیان سوراب کا جینا حرام ہے۔ ہم اہالیان سوراب نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری سے اپیل کرتے ہیں کہ نادرا آفس سوراب انچارج کا رویہ درست کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کا پابند بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں