دالبندین دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

چاغی (انتخاب نیوز) دالبندین دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا ہسپتال ذرائع کے مطابق پوستی روڈ پر موٹر سائیکل سے گر کر نجم الدین نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا ادھر پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر زمباد اورمزدہ میں تصادم سے عبد الرشید نامی ڈرائیور جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا زخمی کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں