آزاد جموں و کشمیرکا مالی سال 2022.23 کے لیے 163 ارب 7 کروڑ روپے کا بجٹ منظور
آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) قانون ساز اسمبلی نے 20 رکنی اپوزیشن کی عدم موجودگی میں مالی سال 2022.23 کے لیے 163 ارب 7 کروڑ روپے کا بجٹ بغیر کسی رکاوٹ کے منظور کر لیا، آزاد جموں و کشمیر کے وزیر خزانہ عبدالمجید خان نے حکمراں پی ٹی آئی کے محمد رفیق نیئر کی سربراہی میں پینل آف چیئرمین کے رکن کی حیثیت سے ایوان میں 135 ارب ارب 2 کروڑ روپے اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے 28 ارب 5 کروڑ روپے کی گرانٹ کے مطالبات پیش کیے،بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے بائیکاٹ جاری رکھنے کے باعث حکومت کو کسی کٹوتی کی تحریک کا سامنا نہیں کرنا پڑا،ایوان نے 2021.22 کے 135 ارب 77 کروڑ روپے کے نظرثانی شدہ بجٹ کی منظوری بھی دی جس میں ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے 22 ارب 8 کروڑ روپے بھی شامل ہیں۔
Load/Hide Comments


