سعودی ولی عہد کا تحقیق و ترقی کے شعبے میں قومی ترجیحات کا اعلان

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے تحقیق و ایجاد کے شعبے میں قومی ترجیحات کا اعلان کیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق صحت،ماحولیاتی استحکام،بنیادی ضروریات،توانائی و صنعت ترجیحات میں شامل ہیں۔سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس سے 2040تک قومی معیشت میں 60ارب ریال کا اضافہ ہوگا۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بتایا کہ ریسرچ اور ایجاد کے شعبے کے تحت مستقبل کیلئے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ سعودی عرب دنیا میں جدت کے حوالے سے قیادت کرنے والے ممالک میں شامل ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں