خاران کے نوجوان کا پبلک سروس کمیشن میں تین سے زائد اسامیوں پر کامیابی کا اعزاز

خاران (انتخاب نیوز) بلوچستان پبلک سروس کمیشن میں تین سے زائد اسامیوں پر بیک وقت کامیاب قرار پانے کا اعزاز۔ خاران سے تعلق رکھنے والے نوجوان امیر چاکر ولد میر محمد اسحاق نوشیروانی نے بلوچستان پبلک سروس کمیشن میں بیک وقت تین سے زائد اسامیوں پر کامیابی حاصل کرلی۔ امیر چاکر نے ریسرچ آفیسر BPS 17، اسسٹنٹ مائن لیبر ویلفیئر کمشنر BPS 17، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر اینڈ چائلڈ BPS 17 کی تین اسامیوں کے ٹیسٹ پاس کرچکے۔ یاد رہے اس سے قبل وہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن میں ڈویژنل ڈیولپمنٹ ڈائرکٹوریٹ، پلانگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ 16 بھی پاس کرچکے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں