سائیکل پر حج کیلئے روانہ ہونے والا افغان شہری جہاز کے ذریعے سعودی عرب پہنچ گیا
کوہاٹ (انتخاب نیوز) جس کا کوئی نہیں ا±س کا خدا‘ کے مصداق جنوب مشرقی افغانستان سے فریضہ حج کی ادائیگی کا مصمم ارادہ کرکے سائیکل پر روانہ ہونے والا افغان شہری بالآخرجہاز کے ذریعے سعودی عرب پہنچنے میں کامیاب ہو گیا ۔افغان صوبہ غزنی کے ضلع قرع باغ کے چھوٹے گاو¿ں لائق کے رہائشی نور محمد ماہ مئی کے اوائل میں اپنے گھر سے مقدس شہرمکہ مکرمہ پہنچنے اور حج کرنے کے لیے 6,000 کلومیٹر کا طویل فاصلہ طے کرنے کا ارادہ کرتے ہوئے سائیکل پر روانہ ہوا۔ جب وہ افغانستان سے سائیکل پر روانہ ہوا تو ایک عالم دین اور افغان حکومتی رہنما نے انہیں ہوائی جہاز کا ٹکٹ حاصل کرنے میں مدد کی پیشکش کی لیکن 48 سالہ نورمحمد نے اس مقدس فریضے کو پورا کرنے کے لیے انکار کردیا مگر جب وہ تین ہفتوں کے بعد سرحدی شہر خرم شہر میں عراقی ویزا حاصل کرنے کی کوشش میں ایران میں پھنس گیاتو نورمحمد نے ا±س عالم دین شیخ حماسی سے واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کیاجنہوں نے ایک افغان تاجر کی مدد سے ایران میں قیام اور کابل واپس آنے میں بہت مدد کی جس کے بعدکابل میں انہیں فوری طور پر حج کی تیاری کے لیے کہا کیا گیا۔ عرب نیوز کے مطابق مبینہ طور پر ان کی پرواز کا بندوبست افغان حکومت کے قائم مقام وزیر داخلہ نے کیا۔ اور یوں سائیکل پر حج کا ارادہ کرنے والے افغان شہری نور محمد نے گزشتہ ہفتہ منگل کے روز کابل سے سعودی عرب کے لئے اڑان بھری جہاں وہ دیگر حاجیوں کے ساتھ مل کرجدہ سے مکہ مکرمہ میں فریضہ حج کی ادائیگی کرے گا۔


