کوہلو، پمپس پر پیٹرول نایاب، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

کوہلو (انتخاب نیوز) کوہلو تحصیل ماوند کے پیٹرول پمپوں میں پیٹرول نایاب شہری رل گئے بچے اپنے امتحانی پرچوں سے رہ گئے ملازمین اپنی ڈیوٹی نہ پہنچ سکے، ضلعی انتظامیہ فوری نوٹس لے کر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ بلوچستان کے ضلع کوہلو کے تحصیل ماوند کے پیٹرول پمپوں میں پیٹرولم مصنوعات نایاب ہوگئیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق تحصیل ماوند کے بااثر پیٹرول پمپ مالکان نے گیج بھی کم رکھا ہوا ہے، اب تو ذخیرہ اندوزی کررہے ہیں۔ پیٹرول نہ ملنے کی وجہ سے بچے اپنے امتحانی پرچوں سے رہ گئے، ملازمین اپنی ڈیوٹی تک نہ پہنچ سکے، مریضوں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ فوری نوٹس لے کر شہریوں کی مشکلات کے حل کے لیے سنجیدگی ظاہر کرے اگر پیٹرولیم مصنوعات پیٹرول پمپ مالکان کی فراہمی کو یقینی نہیں بناسکتے تو اس طرح کے پیٹرول پمپوں کو سیل کردے تاکہ شہری متبدل بندوبست کرسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں