نوشکی،شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، مہنگی برف بیچنے پر 4 دکاندار گرفتار
نوشکی (نامہ نگار) بجلی کی لوڈشیڈنگ اور گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث برف کی مانگ بڑھتے ہی دکانداروں نے برف کی فی کلو ایک سو روپے میں فروخت کرنے لگے عوامی شکایت پر ضلعی انتظامیہ کی کاروائی برف کی گراں فروشی میں ملوث چار دکاندار گرفتار۔ نوشکی میں گزشتہ کئی دنوں سے بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شدید گرمی میں جاری ہے جسکی وجہ سے نوشکی بازار میں برف کی مانگ میں اضافہ ہوتے ہی برف فیکٹری مالکان اور دکانداروں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے برف کی فی بلاک ایک ہزار روپے اور فی کلو 30 روپے مقرر کی گء جبکہ بازار میں برف کی فی کلو 100روپے میں فروخت کیجاری ہیں عوامی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشکی جہانزیب شیخ نے اچانک بازار کے دورہ کرکے برف کے قیمتوں کا جائزہ لیا گراں فروشی میں ملوث چار برف فروشوں کو حراست میں لیکر لیویز لاکپ میں بند کردیا۔


