نصیر آباد، مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما جاں بحق، ملزمان فرار
نصیر آباد (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے بالان شاخ کے قریب مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں قبائلی رہنما جاں بحق، واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر سیاسی و سماجی قبائلی رہنماسول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچ گئے۔ نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مراد جمالی کی حدود بالان شاخ پٹ فیڈر بیرون میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے جاموٹ قومی موومنٹ کے بانی وچیئرمین مرحوم میر گل حسن خان منجھو کے بڑے فرزند اور نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما میر علی حسن خان منجھو کے بڑے بھائی میر طلال خان منجھو کو قتل کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
Load/Hide Comments


