کرنٹ سے بچی اور لڑکا جاں بحق، دیوار اور وزنی چیز تلے دب کر لڑکے سمیت 2 افراد لقمہ اجل بن گئے

کراچی (انتخاب نیوز) قائد آباد اور قصبہ کالونی میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں کم سن لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈاکس میں وزنی چیز گرنے سے ایک شخص لقمہ اجل بن گیا۔ واقعات کے مطابق قائد آباد کے علاقے لانڈھی دائود مل گیٹ کے قریب بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے سے 3 سالہ بلقیس دختر صدیق آفریدی جاں بحق ہوگئی۔ پیر آباد کے علاقے قصبہ میانوالی کالونی بلال مسجد کےقریب گھرمیں کرنٹ لگنےسے 18 سالہ عبداللہ ولد حبیب گل جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ملیر کھوکھراپار سندھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب دیوار گرنے سے 14 سالہ امان ولد عبدالقادر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں آئی سی آئی لکڑی گودی کے قریب کام کے دوران وزنی چیز گرنے سے 60 سالہ رسول بخش ہلاک ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال لائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں