ژوب، بارشوں سے ایک شخص جاں بحق، قمر دین ڈیم ٹوٹنے سے ایک شخص ریلے میں بہہ گیا

ژوب:گستوئی کے علاقہ چخوند میں طوفانی بارشوں سے ایک شخص جاں بحق درجنوں مال مویشی سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ کل بروز منگل کی شام گستوئی مندوخیل کے علاقے چخوند میں طوفانی بارش میں ملک جلال الدین ساقی خیل کا اکلوتا بیٹا کمال الدین ساقی خیل سیلابی ندی سے مال مویشی کو پانی سے نکا لتے ھوئے سیلابی ریلے میں بہہ کر ہلاک ہوگئے اور ان کے درجنوں گائے بھی سیلابی ریلے بہہ کر ہلاک ہوگئے۔ قمرالدین کاریز میں ولہ ڈیم ٹوٹنے سے ڈیم کا پانی گھروں میں داخل ڈیم کے پانی میں بہہ کر خدائیداد لون نامی شخص جاں بحق ہوگئے۔مقامی زرائع کے مطابق قمرالدین کاریز میں ولہ ڈیم ٹوٹنے سے ڈیم کا پانی ڈیم کے قریبی آبادی کے گھروں میں داخل ھوا جس سے گھروں کا گھریلو سامان مکمل تباہ ھوا جبکہ ڈیم کے پانی میں بہہ کر خدائیداد نامی شخص جاں بحق ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں