مستونگ، ایرانی پیٹرول کی اضافی قیمتوں اور مہنگائی کیخلاف قومی شاہراہ احتجاجاً بند
مستونگ (انتخاب نیوز) ایرانی اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کی زیادہ قیمتوں اور مہنگائی کیخلاف نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما میر سکندر خان ملازئی، پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ٹکری احترام الحق شاہوانی کی قیادت میں مستونگ کے عوام، زمینداروں، ٹرانسپورٹرز نے قومی شاہراہ کو پشکرم کے مقام پر احتجاجاً ٹریک کیلئے بلاک کردیا۔ مظاہرین نے روڈ پر ٹائر جلاکر دھرنا دیا۔ مظاہرین کا موقف تھا کہ پاکستانی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو دیکھ کر ایرانی پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں روز بروز خود ساختہ اضافہ کرکے مہنگائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی پیٹرول کی قیمتوں میں 100روپے تک کمی کی جائے اور یہ اگر عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو اس پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔ روڈ کی بندش کے باعث دونوں جانب گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
Load/Hide Comments


