لیاری میں رہزنوں کی نوجوان پر فائرنگ، سیڑھیوں سے گر ایک شخص جاں بحق، خاتون نے زہر پی لیا

کراچی (انتخاب نیوز) لیاری کے علاقے کلاکوٹ نمبر 2 جھٹ پٹ مارکیٹ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 26 سالہ انیس بلوچ ولد عتیق بلوچ کو ملزما ن نے بائیں گھٹنے پر گولی مار کر زخمی کردیا۔ مضروب کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ دریں اثناء شاہ فیصل نمبر 5 کے قریب گھر میں سیڑھیوں سے گر کر 45 سالہمحمد رفیق ولد عبدالشکور جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی۔مزید برآں الطاف نگر مشرف چوک کے قریب گھریلو ناچاقی کی بناء پر چار بچوں کی ماں حکیمہ زوجہ زاہد نے زہریلی چیز کھا لی جسے تشویشناک حالت میں اسپتال روانہ کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں