چندہفتوں میں مہنگائی میں 5فیصدکمی ہوئی،اسد عمر کا دعویٰ

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ چندہفتوں میں مہنگائی میں 5فیصدکمی ہوئی ہے، مہنگائی اور افراط زرکاگراف مزیدنیچے آئیگا، سی پیک پربرق رفتاری سے کام جاری ہے، ملکی معیشت کو2سال میں مستحکم ہوناتھا، 2سال سے پہلے معیشت کے مستحکم ہونیکاہدف حاصل ہوجائیگا،سی پیک منصوبوں کی تکمیل کی رفتارسے چین،پاکستان مطمئن ہیں، رواں مالی سال میں 3خصوصی اکنامک زون کاسنگ بنیادرکھاجائیگا، چینی صدرکادورہ متوقع ہے،حتمی شیڈول طیکیاجارہاہے۔جمعرات کووفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو2سال میں مستحکم ہوناتھا، 2سال سے پہلے معیشت کے مستحکم ہونیکاہدف حاصل ہوجائیگا، پچھلے چندہفتوں میں مہنگائی میں 5فیصدکمی ہوئی ہے، مہنگائی اور افراط زرکاگراف مزیدنیچے آئیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں