مچھر کالونی میں مکان سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی، فرار شوہر پر قتل کا مقدمہ

کراچی (انتخاب نیوز) ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی محمدی کالونی چائنا والی گلی کے قریب گھر سے 25سالہ صائمہ زوجہ حسین کی پھندا لگی لاش ملی جو سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں سے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی، پولیس کے مطابق خاتون کو اس کا شوہر گھریلو ناچاقی پر قتل کرکے فرار ہوگیا ہے، پولیس نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں